تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:50

پنجاب میں شمسی توانائی کی فراہمی کیلئے سرکاری اسپتالوں کی فہرست طلب

جنگ نیوز -
لاہور… محکمہ انرجی پنجاب نے سولر انرجی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ضلعی حکومتوں سے سرکاری اسپتالوں کی فہرستیں طلب کر لیں۔سیکرٹری انرجی پنجاب نے صوبے کے تمام ڈویژنز کے کمشنروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر کی 5 پانچ عمارتوں میں بھی سولر انرجی کی سہولت دی جائے گی۔ سولر انرجی کے آلات کی خریداری کو وزیراعلٰی پنجاب کی بچت پالیسی سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمشنروں اور ڈی سی اوز کے تحت افسروں میں ایک افسر سولر انرجی سسٹم کی تربیت کے لئے نامزد کیا جائے اور ضلعی حکومتیں اپنے بجٹ میں سولر انرجی کے لئے معقول رقم بھی مختص کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.