تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:31

امریکا سے تعلقات:قومی سلامتی نے سفارشات مرتب کرلیں

اے آر وائی - پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے امریکا اورنیٹو سے تعلقات پرنظر ثانی کےلیے سفارشات مرتب کر لی ہیں۔



قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہورہاہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی کے مطابق کل وزارت خارجہ سے بریفنگ لی جائے گی اور اجلاس کے بعد کمیٹی کی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سفارشات پر مکمل اتفاق رائے کی کوشش کررہی ہے اور نیٹوسپلائی کی بحالی کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.