4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:22
تنگوانی:بارودی سرنگ کا دھماکا،ایک شخص ہلاک،دوسرا زخمی
اے آر وائی - سندھ بلوچستان سرحد پر تنگوانی کے قریب گاؤں میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق اور اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔
بارودی سرنگ کے دھماکےسے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو سوئی اسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکہ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ شروع ہوگئی ،ڈی ایس پی تنگوانی محمد صادق اوڈھو کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ بلوچستان کے علاقے کے میں ہوا ہے۔