4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:4
عدالتی معاونت،معلومات تک رسائی دی جاسکتی ہے،بلیک بیری کمپنی
اے آر وائی - بلیک بیری بنانے والی کمپنی نے میمو اسکینڈل کیس میں حسین حقانی اور اعجاز منصور کے ڈیٹا تک رسائی کی یقین دہانی کرادی۔
لیکن کینیڈین کمپنی کا کہنا ہے معلومات تک رسائی کے عمل میں صارف کے حقوق کا تحفظ پیش نظر رکھا جائے گا۔ کینیڈا کی کمپنی ریسرچ ان موشن کا کہناہے عدالتی معاونت کیلئے معلومات تک رسائی دی جاسکتی ہے لیکن اس کا فیصلہ درخواست ملنےکےبعد قوانین کے مطابق کیا جاسکے گا۔
میمواسکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے بلیک بیری کے ڈیٹا تک رسائی کی ہدایت کی تھی۔ اس پر ردعمل میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اس صنعت میں ایسی درخواستیں ملتی رہتی ہیں جن پر قوانین کے مطابق عمل کیا جاتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کوئی درخواست ملی تو اس پر بھی قوانین کے مطابق عمل کیا جائے گا۔