تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 7:55

فوجی عدالتوں کا راستہ بند کردیا،چیف جسٹس

اے آر وائی - سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ جو ایڈونچر ہونے تھے ہو گئے،فوجی عدالتوں کا راستہ بندکر دیا گیا ہے۔آئین کے تحت صدر ملک کا سر براہ ہے۔



انہوں نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ عدلیہ کسی کی مخالف نہیں ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گتھی کیسے سلجھانی ہے۔ بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ صدارتی ریفرنس قابل سماعت ہے جبکہ اٹارنی جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ وہ انصاف لینے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.