تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:50

کوئٹہ: ریلوے کے ابتر حالت کے خلاف ملازمین کا احتجاج

جنگ نیوز -


کوئٹہ … کوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین ریلوے کی ابتر حالت اور تنخواہیں چیکوں کے ذریعے دینے پر سراپا احتجاج ہوگئے چیرمین ریلوے کا پتلا بھی نظر آتش کردیا۔ ریل مزدور اتحاد کی مرکزی اپیل پرکوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی قیادت اتحاد کے صوبائی صدر امین رئیسانی نے کی۔مزدوروں نے اپنے ہاتھوں میں ریل مزدور اتحاد اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے امین رئیسانی نے کہا کہ ریلوے کے افیسران نے ریلوے کی حالت ابتر بنائی ہوئی ہے اوپر سے نیچے تک کرپشن ہورہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے کا پہیہ روک رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ریلوے ملازمیں کو تنخواہیں چیک کے ذریعے دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمین چیک لیکر بنکوں کے چکر کاٹیں یا اپنی ڈیوٹی کریں۔۔ اس موقع پرمشتعل ریلوے ملازمین نے چیرمین ریلوے کا پتلا بھی نذرآتش کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.