تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50

کرش 3آئندہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوگی،راکیش روشن

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…کوئی مل گیا اور کرش کے بعد کرش سیریز کی اگلی فلم کرش ٹو ہوگی یا تھری بلاآخر طے پاہی گیا اور فلم کے ہدایتکار راکیش روشن کا کہنا ہے کہ یہ فلم کرش تھری کہلائے گی۔فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے راکیش روشن کا کہنا تھا کہ فی الحال کرش تھری کی شوٹنگ عام انداز میں مکمل کی جارہی ہے اور یہ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعدہی طے ہوگا کہ اسے 3Dورژن میں تبدیل کیا جائے گا یا نہیں۔ روشن کے مطابق کرش تھری کی شوٹنگ رواں سال اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد وہ تقریباً ایک سال تک اس کے اسپیشل ایفکٹس اور پوسٹ پروڈکشن کام کوپایہِ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے فلم2013میں دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.