تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:40

چمن:ٹرمینل پر کھڑے 272کنٹینرز کی کراچی واپسی شروع

اے آر وائی - .چمن ٹرمینل پر کھڑے دو سو بہتر نیٹو کنٹینرز کی کراچی واپسی شروع ہو گئی ہے نیٹو کی سپلائی آج اڑتیسیویں روز بھی معطل رہی۔



صوبائی حکومت کے حکم پر چمن بارڈر پر کھڑے نیٹو کنٹینرز کوکراچی واپس بھیجا جا رہا ہے ۔چمن ٹرمینل پر کھڑے دو سو بہتر نیٹو کنٹینرز کو پینتیس پینتیس کنٹینرز کے قافلے بنا کر سخت سیکورٹی میں کراچی روانہ کیا گیا۔



حکام کے مطابق آج شام تک تمام نیٹو کنٹینرز کی واپسی کا کام مکمل کر لیا جائے گاصوبائی حکومت نے نیٹو کنٹینرز کی واپسی کا فیصلہ چمن میں ہونے والی بارش اور برف باری کے باعث کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.