تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:50

پانی ،خشکی اور برف پر چلنے کی صلا حیت رکھنے والی چینی نوجوان کی کار

جنگ نیوز -
بیجنگ…این جی ٹی…ایک اکیس سالہ چینی نو جوان نے ایسی منفرد کار ڈیزائن کی ہے جوبیک وقت خشکی ، پانی اور برف پر چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے۔ اس کار کو دیکھ کر یہ اندازہ لگا نا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ کار ہے یا کشتی،تاہم Volkswagen Aqua نامی یہ کار اپنی مخصوص ظاہری بناوٹ کے باعث پانی میں تیرنے کے ساتھ ساتھ خشکی اور برف پر ایک گاڑی کی طرح بھی چلائی جاسکتی ہے جس کے لئے ہموار سڑک کا ہو نا ضروری نہیں۔ ہائیڈروجن فیول سے چلنے والی یہ کار ما حول دوست ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کیے بغیر پا نی ،خشکی اور برف پر 62میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلا حیت رکھتی ہے ۔اپنی منفرد خصوصیات کے باعث اس کار کو ایک الگ مقام حاصل ہو گیا ہے جو تیاری کے بعد مستقبل میں سپر کار کی حیثیت سے عام عوام کی دسترس ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.