تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:55

سندھ: کچے میں ڈاکووٴں کے خلاف پنجاب، سندھ پولیس کا آپریشن

جنگ نیوز -


کندھ کوٹ… پنجاب اور سندھ پولیس نے دریائے سندھ کے کنارے کچے کے نوگو ایریا کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے آپریشن کردیا ہے۔ڈی پی او سہیل ظفر کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکووٴں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آپریشن میں رحیم یار خان،گوٹکی اور کشمور پولیس کے 5سو افسران و جوان اور بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس نے تین اطراف سے کچے کے علاقے کو گھیرا ہوا ہے۔اس علاقے میں اس قبل پولیس آپریشن نہیں ہوا تھا۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ خطر ناک ملزم بگا کوش سمیت 50ملزمان کچے کے علاقے میں چھپے ہوئے ہیں ، اور3سے زائد مغویوں کی موجودگی کی بھی اطلاع ہے۔اس آپریشن کا بیس کیمپ چوک فیض جیلانی ماچھکا میں قائم کیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.