تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:55

کچھ بھی ہو، قائد عوام کو انصاف دلانے کیلئے لڑتا رہونگا، بابر اعوان

جنگ نیوز -


اسلام آباد… پیپلز پارٹی کے راہ نما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کے وکیل ہیں اور ان کو انصاف دلانے کے لئے وہ لڑتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ جب وہ بے نظیر بھٹو کے وکیل تھے تو پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر عدالت میں بھیجا گیا اور جب وہ صدر زرداری کے وکیل بنے تو ان پر ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات بنا ئے گئے۔ ا نھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک شعر بھی پڑھا

''نوٹس ملیا، کھکھ نہ ہلیا، کیوں سوہنے دا گلہ کراں ، میں لکھ واری بسم اللہ کراں"۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.