تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:55

سرکاری ملازمین اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہونگے، کابینہ کا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد… وفاقی کابینہ نے پارلیمنٹ میں طویل عرصہ سے زیر التواء احتساب کے نئے قانون کومنظورکراکینافذ کرانے لئے وفاقی وزارت قانون کو ہدایت کردی ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری مراعات لینے والے تمام سرکاری ملازمین کو اب اپنے اثاثے ظاہر بھی کرنا ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اسلام آباد میں وزیراعظم گیلانی کی زیر صدارت ہوا، اس کے بارے میں سرکاری طور پر جاری ابتدائی تفصیلات میں کہاگیا ہے وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کا راستہ بند کردینے کے بیان کو سراہا ، یہ بیان ، آج چیف جسٹس افتخارچودھری نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران دیئے، اعلامیہ کے مطابق کابینہ کو توانائی کمیٹی نے ملک میں جاری گیس اور بجلی کے بحران پر بریفنگ دی ، کابینہ نے وزارت قانون کو کہاہکہ پارلیمنٹ میں موجود احتساب قانون کو منظور کرانے کا عمل بھی مکمل کیا جائے ، کابینہ کے مزید فیصلوں کا باضابطہ اعلان آج سہہ پہر نیوزبریفنگ میں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.