4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:55
وزیر اعظم ہاوٴس سے باہر نکلا تو قتل کر دیا جاؤں گا، حسین حقانی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پاکستان کے سابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی نے کہا ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم ہاوٴس سے باہر آتے ہیں تو انہیں قتل کر دیا جائے گا۔ ایک غیر ملکی اخبار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں واشنگٹن نواز اور غدار سمجھا جا رہا ہے ،اس لئے انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ وزیر اعظم ہاوٴس سے باہر نکلے تو سلمان تاثیر کی طرح انہیں قتل کر دیا جائے گا۔