4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:6
امریکا:سال نوکے موقع پر12سو منچلے نوجوانوں کی ٹھنڈے پانی میں چھلانگیں
جنگ نیوز -
نیویارک…این جی ٹی…ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے منفرد تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔امریکی ریاست نیویارک کےConey Island Beach پر بھی نئے سال کو نئے ارادوں کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور سالانہPolar Bear Plungeکا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر1ہزار200سے زائد افراد نے مختلف انداز کے سوئمنگ سوٹ پہن کر بحرِاوقیانوس کے ٹھنڈے یخ بستہ پانی میں چھلانگیں لگائیں اور سال2012کو نئے عزم و ولولے کیساتھ گزارنے کا عہد کیا۔