4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:6
انٹرنیٹ کی انوکھی ویڈیو،سو سال کی تاریخ کو دس منٹ میں سمو دیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی…گزشتہ سوسالوں میں کیا اہم ترین واقعات رو نما ہو ئے یہ جاننے کے لیے یقینا کا فی وقت در کا رہے لیکن انٹر نیٹ پر مو جو د ایک ویڈیومیں گزشتہ سو سالہ تاریخ کو صرف دس منٹو ں میں سمو دیا گیا ہے ۔100 Years in 10 Minutes نامی اس فو ٹیج میں انیس سو گیا رہ سے دو ہزار گیارہ کے درمیا ن ہونے والے اُن واقعات کے مستندمنا ظر دکھا ئے گئے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلنے میں اہم کر دار ادا کیا۔ کو زے میں دریا بند کر نے کی متر ادف اس فو ٹیج میں قطب جنو بی کی فتح،ٹائی ٹینک کی غر قابی، جنگ عظیم اوّل و دو م کا آغا ز، جا پا ن پر ایٹمی حملہ،ویتنا م جنگ، دیواربرلن کی مسماری اور ٹو ئن ٹاور پر حملے جیسے اہم ترین واقعا ت شا مل ہیں جنہوں نے دنیا کی تار یخ پرگہرے اثرات مرتب کیے ۔