4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:6
فنِ لینڈ میں برف سے جمی جھیل میں مچھلی کے شکار کاانوکھا انداز
جنگ نیوز -
ہیل سنکی…این جی ٹی…دنیا بھر میں گھنے جنگلات اور کھلے سمندروں میں شکاری شکارتوکر تے ہی ہیں مگرفنِ لینڈمیں اب برف سے جمی جھیل کی گہرائی میں جاکر شکارکیا جانے لگا ہے۔ ماہی گیر کشتی میں بیٹھ کر مچھلیاں پکڑنے کے بجائے شدید سردی سے جمی جھیل کی برف کو توڑ کر اس ٹھنڈے ٹھاربر فیلے پانی کی گہرائی میں خود تیراکی کر کے جاتے ہیں اورمختلف اوزار کی مدد سے من پسند مچھلی کا شکار کر کے پانی کی سطح پر واپس آجاتے ہیں۔ یہ طریقہ شکار مشکل تو ہے لیکن شکاری نا صرف سردی سے بلکہ بارودی ہتھیار کا استعما ل کیے بغیر برف کی تہہ سے مچھلی پکڑ کر لا نے کے کٹھن مرحلے سے لطف اندوز ہو تے نظر آتے ہیں۔