تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:28

پیر پگارا کی علاج کیلئے آئندہ 36 گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع

جنگ نیوز -
کراچی… حروں کیروحانی پیشوااورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی آئندہ 36 گھنٹوں میں پیر صاحب پگاراکی خصوصی میڈیکل طیارے کے ذریعے لندن روانگی متوقع ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال اور کنگری ہاوٴس میں پیرصاحب پگارا کی صحت یابی کے لئے ان کے مرید دعاکررہے ہیں جبکہ مریدوں کو ان کادیدار بھی کرایا گیا ۔ڈاکٹرزنے پیرپگارا کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پیرصاحب کے صاحبزادے پیرصدرالدین شاہ لندن روانہ ہوگئے ہیں ، جہاں وہ اپنے والد کے علاج کے انتظامات کاجائزہ لیں گے اور آئندہ 36 گھنٹوں میں پیر صاحب پگاراکی خصوصی میڈیکل طیارے کے ذریعے لندن روانگی متوقع ہے۔پیرپگارا کو 26جنوری کو جگر اور گردوں کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.