4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:28
شمالی افریقا میں القاعدہ کے اہم رہنماکو عمر قید کی سزا
جنگ نیوز -
الجیرز…جنگ نیوز… الجزائر کی ایک عدالت نے شمالی افریقا میں القاعدہ کے اہم رہنما ابوزید کو ان کی غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت نے ایک روزہ سماعت کے بعد القاعدہ کے اہم رہنما عبدالحامد ابوزید کو بین الاقوامی دہشت گرد گروپ قائم کرنے کے الزام میں عمر بھر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ عدالت نے اس کے اہل خانہ کے پانچ ارکان کو بھی مسلح جنگجو گروپ تشکیل دینے کے الزام میں دس دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ملک میں القاعدہ کے خلاف اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ تھا جس میں پراسیکیوٹر نے عدالت سے ملزم کو 20 سال قید کی سزا دیئے جانے کی اپیل کی تھی۔ عبدالحامد ابو زید پر غیر ملکیوں کو اغواء کرنے کا بھی الزام چاہئے۔