4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:28
مائیکل جیکسن کے سابق فزیشن کا لائسنس بحال کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …جنگ نیوز… مائیکل جیکسن کی وفات کے بعد اس کی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیلیفورنیا میڈیکل بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ مائیکل کے سابق فزیشن کا لائسنس بحال کیا جائے جو کہ اس وقت جیل میں ہیں۔ 29دسمبر کو کان ایڈ نے غیررسمی طور پر سزا کے بعد لائسنس سے دستبرداری کا اعلان کیا تھاجنہیں نومبرمیں سزا سنائی گئی تھی کیونکہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پاپ اسٹار طاقت ور اورنیند میں مدد دینے والی ادویات کے استعمال سے ہلاک ہوئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران ڈاکٹرمرلے کو ان کا لائسنس واپس مل جائے گا اس بارے میں میڈیکل بورڈ خط ارسال کرچکا ہے۔