4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:28
پشاور : ایل پی جی کے قیمتوں میں دوہفتوں میں15روپے کا اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور… مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں دو روپے فی کلوگرام اضافہ کردیاگیاہے اس طرح گزشتہ دوہفتوں میں ایل پی جی فی کلوگرام کی قیمت میں پندرہ روپے ہوگیاہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں مزید دوروپے فی کلو اضافہ ہوا ہے اس ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچاس روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔گزشتہ دوہفتوں میں اس کی قیمتوں میں پندرہ روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگیاہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے ایل پی جی صارفین کی شرح میں 20 سے 30 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ہفتے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے صدر بحت منیرکے مطابق مسلسل اضافے سے درجنوں ڈسٹری بیوٹرزکا روزگار داوٴ پر لگ گیا ہے۔