4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:50
امریکا افغان مشن کیلئے برازیل سے 20 جنگی طیارے خریدے گا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکا افغان مشن کیلئے برازیل سے 20 جنگی طیارے خریدے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق برازیلین طیارہ ساز فرم امبرایئر ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کے سربراہ لوئس کارلوس ایگور نے بتایا کہ امریکا اے 29 سپر ٹو کانو جنگی طیاروں کو افغانستان میں پائلٹوں کی تربیت اور معلومات کے حصول کے لئے استعمال کرے گا۔ تمام 20 جنگی طیاروں کی مجموعی مالیت 355 ملین ڈالر بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان جنگی طیاروں کو افغان ایئر فورس جدید جنگی تربیت‘ فضائی سروے اور ایئرپورٹ آپریشنز کے لئے استعمال کرے گا۔