تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:50

مسلم لیگ ن عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، رانا ثناء

جنگ نیوز -


لاہور… وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے سپریم کورٹ کے این آر او پر فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف احتجاج کریں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 100ارب روپے جھونک دئیے گئے، قومی ادارے وفاقی حکومت کی کبھی ترجیح نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ فوج آئینی ادارہ ہے اور ایمرجنسی صورت حال میں اس سے مدد لی جا سکتی ہے۔ نواز شریف کے بیان پر تنقید کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ نواز شریف نے ہی کراچی میں امن قائم کیا تھا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سی این جی کے حوالے سے صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کی جارہی ہے یہی حالات رہے تو عدالت جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.