تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:50

قذافی کے قریبی ساتھیوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی

جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز… لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے سابق صدر کرنل قذافی کے قریبی ساتھیوں پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عبوری کونسل کی طرف سے منظورہ کردہ ایک بل کے تحت کرنل قذافی کے دور حکومت میں اہم پوزیشنوں پر تعینات تمام افراد کے علاوہ ان کے بارے میں کتابیں لکھنے والے ماہرین تعلیم پر بھی آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عبوری کونسل کے ترجمان کے مطابق اس قانون کی منظوری عوام کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعد دی گئی جن میں کہا گیا تھا کہ کرنل معمر قذافی کے اہم ساتھی ابھی تک اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جنہیں ابھی تک نہیں ہٹایا جا سکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.