تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:17

جنوبی کوریا کے صدر آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے

جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب خوچن تھاؤ سے شمالی کوریا کی قیادت میں تبدیلی کے بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ صدر اپنے تین روزہ دورے میں چینی وزیراعظم وین جیا باؤ اورنیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ووبنگو سے بھی ملاقات کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی وفات کے بعد قیادت میں تبدیلی اور دوسرے علاقائی و بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ چین تجارت کے لحاظ سے جنوبی کوریا کیلئے اہم حیثیت رکھتا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان 2010ء میں 188.4 ارب ڈالرکی دو طرفہ تجارت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.