تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:17

نیٹو کا افغانستان سے واپسی پر جدید فوجی سامان ساتھ لے جانیکا فیصلہ

جنگ نیوز -
کابل…جنگ نیوز…نیٹو نے 2014ء میں افغانستان سے انخلاء مکمل ہونے کی صورت میں وہاں سے 0ارب مالیت کا جدید فوجی ساز وسامان بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر نیٹو حکام نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 2014ء میں امریکی اور نیٹو فوجی دستوں کا افغانستان سے انخلاء کا مشن شروع ہوگا تو اتحادی ممالک کا 30 ارب ڈالر کا جدید ترین اسلحہ اور دیگر فوجی ساز وسامان بھی ساتھ لے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 سالہ جنگ کے دوران امریکا اور اتحادی ممالک نے جو اسلحہ اور فوجی ساز وسامان افغانستان میں جمع کر رکھا ہے 2014 ء میں فوجی انخلاء کے وقت وہاں سے ہزاروں بکتر بند گاڑیوں ، آرٹلری اور دیگر فوجی سامان بھی ساتھ اٹھایا جائے گا۔ 2011ء میں 10 ہزار سے زائد امریکی واتحادی فوجی افغانستان چھوڑ کر چلے گئے جبکہ رواں سال کے آخر تک ہزاروں تازہ دم فوجی ان کی جگہ تعینات ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.