تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:17

میمو گیٹ کیس: حسین حقانی نے پیروی کیلئے زاہدبخاری کو وکیل بنالیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…میموگیٹ کیس میں ملوث سابق سفیر حسین حقانی نے تحقیقاتی کمیشن میں اپنی پیروی کیلئے لاہور کے سینئر قانون دان زاہدبخاری کو وکیل مقرر کرلیا ہے۔سپریم کورٹ میں حسین حقانی کی وکالت کرنے والی عاصمہ جہانگیر نے میموگیٹ کے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہونے سے انکار کردیاتھا، حسین حقانی کے نئے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج زاہدبخاری نے جیونیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ سابق سفیر نے انہیں اپنا وکیل مقرر کرلیا ہے ، مشہوزمانہ ریمنڈڈیوس کیس میں ملزم کے وکیل رہنے والے زاہدبخاری نے بتایا کہ ساجد تنولی ایڈووکیٹ انکی معاونت کریں گے اور وہ دونوں نو جنوری کو تحقیقاتی کمیشن میں پیش بھی ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.