تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:13

ایم کیوایم سندھ میں نئے صوبےکیلئے راہ ہموارکررہی ہے،افراسیاب

اے آر وائی - اے این پی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دوسرے صوبوں کی بات کرکے سندھ میں نیا صوبہ بنانے کی راہ ہموار کررہی ہے ۔



پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم سیاست میں سنجیدہ ہوتی تو نئے صوبے کی بات کرنے سے قبل وہاں کی اسمبلی سے رجوع کرتی ۔ دو ڈھائی اضلاع کا صوبہ نہیں بنایا جا سکتا۔ صوبہ ہزارہ سے متعلق ایم کیو ایم کی قرارداد غیر آئینی ہے ۔



ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لاشیں گرنے سے پختونوں کے دلوں میں ایم کیو ایم کیلئے نفرت میں اضافہ ہو گا۔ ایم کیو ایم کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.