4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:55
جنرل اشفاق پرویز کیانی دورہ چین پر روانہ
اے آر وائی - پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی چینی سیاسی اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ کے دوران جنرل اشفاق پرویز کیانی مختلف شعبوں میں موجودہ باہمی تعاون، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو چکلالہ ائیر بیس پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹنٹ جنرل خالد نواز خان اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے رخصت کیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اعلیٰ چینی حکام نے چین کی دورے کی دعوت دی ہے۔