4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:17
برطانیہ میں شدید طوفان ، دو افراد ہلاک ،کئی زخمی
جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز… برطانیہ میں شدید طوفان کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے شمالی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیزہواؤں کے باعث لاتعداد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ متعدد مکانوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں، متعدد درخت ریل کی پٹڑیوں اور سڑکوں پر گرنے کے نتیجے میں ذرائع آمدورفت درہم برہم ہوگئے اورکئی علاقوں میں بجلی اورمواصلات کا نظام بھی منقطع ہوگیا۔ شہر کی مرکزی شاہراہ پر ایک کار اور وین پر درخت گرنے کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوگئے۔ شمالی برطانیہ میں شدید طوفان کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں طغیانی اور مزید طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔