4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:28
صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ قابل عمل نہیں،افراسیاب خٹک
جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواکے صدر سینیٹرافراسیاب خٹک نے کہاہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ قابل عمل نہیں،ایم کیوایم کی قرارداد بدنیتی پرمبنی اورسیاسی شرارت ہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب میں افراسیاب خٹک کا کہناتھا کہ نئے صوبے بنانے سے متعلق ایم کیوایم کی قراردادسیاسی شرارت اوربدنیتی پرمبنی ہے کیونکہ وہ خود کراچی میں نے اضلع بنانے کے مخالف ہے۔ اگرایم کیوایم کو عوامی ہمدردی چاہیے تووہ کراچی میں دوسری زبان بولنے والوں کے ساتھ اپنارویہ درست کرے۔ اُن کا کہناتھا کہ آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ کارموجودہے اورایم کیوایم کی قرارداد اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی ہے ان کا کہناتھا کہ نئے صوبوں کے ایشو پرقومی جماعتوں میں اتفاق رائے نہیں پایاجاتا۔ان کا کہناتھا کہ ہزارہ میں تین اضلاع کے لوگوں نے الگ ڈویژن کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعلی امیرحیدرہوتی نے اباسین کے نام سے نیاڈویژن بنانے کا اعلان کیا ہے اورجلد ہی وہاں نیاڈویژن بن جائیگا۔ ان کا کہناتھا کہ سرائیکی صوبے کا مطالبہ تاریخی پس منظر اورمنطق کا حامل ہے جس کی حمایت اے این پی بھی کرتی ہے۔