تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:6

میمو کمیشن کا صدر زرداری، آرمی چیف اور نواز شریف کو نوٹس

جنگ نیوز -


اسلام آباد … سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کئے گئے میمو تحقیقاتی کمیشن نے صدر آصف زرداری، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، منصور اعجاز ،حسین حقانی اور نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ میمو اسکینڈل کی تحقیقات اور شہادتیں جمع کرنے کے لئے عدالتی کمیشن کا پہلا اجلاس بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت 2 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوا تھا جس میں کمیشن نے صدر پاکستان، آرمی چیف اور امریکی (ر) جنرل جیمز جونز سمیت فریقین کودوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے اور اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرائے گئے ہیں۔ کمیشن کا آئندہ اجلاس 9 جنوری کو ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.