تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:17

لاہور:گیس،بجلی کی بندش،اپٹما کا مانگا بائی پاس پر احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور…گیس کی غیرمعینہ بندش اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا لاہور میں مانگا بائی پاس روڈ پر احتجاج جاری ہے،اپٹما کے زیراہتمام احتجاج میں ٹیکسٹائل ملزمالکان کے ساتھ مزدوروں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے، اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے ہزاروں مزدوربیروزگارہوجائیں گے،مرکزی چیئرمین محسن عزیز نے کہا کہ ٹیکسائل ملوں کی بندش سے اربوں روپے کی برآمدات بھی متاثر ہوں گی۔چیئرمین اپٹما پنجاب زون احسن بشیر کا کہنا تھا کہ مزدوروں کی روزی چھینی جا رہی ہے،حکومت ہوش کے ناخن لے،اپٹما احتجاج کے باعث مانگا بائی پاس روڈ پرٹریفک جام ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.