تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:17

گزشتہ سال لاپتہ افرادکے 156 کیس نمٹائے گئے ،وزارت داخلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزارت داخلہ نے لاپتاافراد کی بازیابی سے متعلق کمیشن کے بارے میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ گزشتہ سال ایسے 156 کیسز نمٹائے گئے۔ وزارت داخلہ کے حکام نے کہاہے کہ کمیشن کی پہلی تشکیل 12 مارچ 2011ء کو ہوئی جو 11 جون تک کام کرتا رہا۔ 13 جون کو اس کے ایک ممبر الیکشن کمیشن چلے گئے، پھرکمیشن کی تشکیل نو 26 دسمبر کو کی گئی ، جو یکم نومبر سے فعال ہوگیا۔ لاپتاافراد کے کمیشن کو پہلے 138 کیسز ملے تھے۔ 2011ء میں 287 نئے کیسز آگئے ، تشکیل نو کے بعد کمیشن کی کوششوں سے 29 افراد کا سراغ لگایاگیا، کمیشن کے پاس اب بھی268 کیسز زیر التوء ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.