تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:28

اے پی ایم ایل کو مزارقائد پر جلسہ کی اجازت ،کمشنر کراچی کو نوٹس جاری

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے پرویزمشرف کی مسلم لیگ کومزارقائد پر جلسہ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پرسیکریٹری داخلہ اور کمشنر کراچی کو 6جنوری کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری حارث نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مزار قائد پرجماعت اسلامی ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں اپنے جلسے کرچکی ہیں ۔ اُن کی جماعت آٹھ جنوری کووہاں ایک جلسہ کرنا چاہتی ہے اور ان کے وکیل صدیق مرزا نے مدعا علیہان کو جلسے کی اجازت کے لئے درخواستیں دیں لیکن اُن کا فیصلہ نہیں کیاگیا جبکہ جلسے کی تاریخ قریب آچکی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت دینے کی حکم دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.