تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:28

کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس ،درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے کمپیوٹرائزڈاسلحہ لائسنس کے لیے درخواست جمع کرانے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔نادرا حکام کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے لیے اکتیس دسمبر2011 آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم عوام کی سہولت کے لییاس میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے اور اب31 جنوری2012 تک اسلحہ لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ نادرا حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں کمپیوٹر اسلحہ لائسنس کے لیے 38سینٹرز قائم کیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.