تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:28

مظاہرین پرتشدد،جماعت اسلامی کا6جنوری کویوم احتجاج منانے کااعلان

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے 6 جنوری کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور پولیس کے لاٹھی چارج سے حکومت کی عوام دشمنی ثابت ہوتی ہے۔ لیاقت بلوچ نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو گیس، بجلی، سی این جی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.