4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:28
تنویر ضیاء جائنٹ الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…خیبر پختونخواکے جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر ضیاء نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔تنویر ضیاء ڈپٹی الیکشن کمشنر راولپنڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ الیکشن کمیشن نے انہیں ترقی دے کر جائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا مقرر کیا ہے۔ تنویر ضیاء بٹ الیکشن کے امور میں کافی مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں۔ اور متعدد بار بیرونی ممالک میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی منعقد ہونیوالے انتخابات میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔