4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:28
پیپلزپارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے،راجا ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا ہے ،آئندہ بھی کرے گی، نوازشریف نے فوجی عدالتوں کی بات کر کے ایم کیو ایم کو دھمکی دی، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجاریاض کاکہناتھاکہ نوازشریف کی سوچ غیرجمہوری اورآمرانہ ہے ، اب نوازشریف کاغرور اورتکبرٹوٹنا شروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے علیحدگی اورمیمو اسکینڈل پرایک دن نوازشریف کوقوم کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے گا، راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب میں ون مین شو چل رہا ہے، مسلم لیگ ن اب پھر اسٹیبلشمنٹ کے پروں کے نیچے جا رہی ہے، ان کاکہنا تھا کہ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں بجلی اورگیس کی قلت کاسامنا ہے۔