تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:28

میمو کیس فیصلہ: حسین حقانی کا نظر ثانی درخواست دائر کرنیکا فیصلہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد … سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے میمو کیس کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرنے کے عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تحقیقاتی کمیشن میں اپنے دفاع کے لئے نئی قانونی ٹیم بھی مقرر کردی ہے۔ حسین حقانی کی نئی قانونی ٹیم عاصمہ جہانگیر ، سید زاہد حسین بخاری ، ادریس اشرف اور ساجد تنولی پر مشتمل ہے جس کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا سپریم کورٹ کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے درخواست دائر کی جائے۔ اجلاس میں اس معاملے کے قانونی پہلووٴں پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ زاہد بخاری تحقیقاتی کمیشن میں حسین حقانی کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایڈووکیٹ ساجد تنولی ان کی معاون ہوں گے۔ عاصمہ جہانگیر اور ادریس اشرف ایڈووکیٹ نظر ثانی کی درخواست پر کام کریں گے جو جلد دائر کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.