تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:40

آفاق احمد حکومت سندھ، رینجرز اور پولیس کیخلاف درخواست دائر کرینگے

جنگ نیوز -


کراچی … مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں حکومت سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اوردیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔ آفاق احمد کے وکیل اقبال کاظمی کے مطابق کراچی بدامنی کیس میں آفاق احمد نے سپریم کورٹ میں تحریری معروضات دی تھیں،جن میں کہا گیا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے ہزاروں کارکن اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں لیکن ان کے رہائشی علاقے نوگو ایریا بنادیئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مدعا علیہان کو کراچی میں تمام نو گو ایریاز ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔ اقبال کاظمی نے جیو نیوز کو بتایا کہ آفاق احمد توہین عدالت کی درخواست کے ہمراہ ڈی وی ڈی میں ریکارڈ شدہ ثبوت بھی پیش کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.