4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:40
لاہور: گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے ارفع کریم کی عیادت کی
جنگ نیوز -
لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے سی ایم ایچ لاہور میں ارفع کریم کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ گورنرپنجاب لطیف کھوسہ لاہور کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال گئے اور وہاں زیرعلاج دنیا کی کم عمر مائیکروسوفٹ سرٹی فائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کے والدسے بھی ملے اورانہیں ارفع کے علاج کیلئے حکومت کی طرف سے پورے تعاون کا یقین دلایا۔ ارفع کے والدین نے گورنر پنجاب سے آغا خان اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر نادر علی سید سے علاج کی درخواست کی، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ آج ہی متعلقہ حکام کو ہدایت کریں گے کہ متعلقہ سرجن سے علاج کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔