4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51
فوجی عدالتوں کا راستہ بند ہوچکا، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد … چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا راستہ بند کیا جاچکا ہے اور اس بارے میں کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی طرف سے 2 روز قبل دورہ سندھ کے دوران فوجی عدالتوں سے متعلق مبینہ بیان پر پارلیمنٹ میں صدائے احتجاج بلند ہوئی جبکہ آج چیف جسٹس پاکستان نے بھی بھٹو ریفرنس کی سماعت کے دوران ایک موقع پر فوجی عدالتوں سے متعلق ریمارکس دیئے۔ جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں کیا پہلے کم مہم جو آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا راستہ بند کیا جاچکا ہے اور اس بارے میں کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔