تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51

سلمان تاثیر کی پہلی برسی پرقرآن خوانی،سول سوسائٹی نے شمعیں روشن کیں

جنگ نیوز -


لاہور…لاہورمیں سول سوسائٹی کے ارکان نے پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہریا تاثیر اورصاحبزادی شہربانو بھی موجود تھیں لاہورکے لبرٹی چوک میں مقتول گورنر سلمان تاثیر کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں سول سوسائٹی، صحافیوں، این جی اوز اوردیگرشعبہ ہائے زندگی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول گورنر کے صاحبزادے شہریار تاثیر کا کہناتھاکہ انہیں اپنے والد پر فخرہے ، انکی وفات کے ایک سال بعد بھی یقین نہیںآ رہا کہ وہ دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔دریں اثناء سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی پہلی برسی پر کیولری گراوٴنڈ پر ان کی رہائش گاہ پر تقریب ہوئی۔ سابق گورنر سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب میں گورنر لطیف کھوسہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کی شخصیات اور عزیزواقارب نے شرکت کی،مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے شرکاء نے قرآن خوانی کی جس کے بعد مولانا طاہر اشرفی نے دعائے مغفرت کرائی، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے سلمان تاثیر کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ حکومت سلمان تاثیر کے بیٹے کی جلد باز یابی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے،تحریک انصاف کے رہنماء خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ خدا کرے کہ سلمان تاثیر کے بیٹے جلد گھر پہنچ جائیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.