تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51

امریکہ اور نیٹو کے ساتھ نئے شرائط کار کے مسودہ کو حتمی شکل دیدی گئی

جنگ نیوز -


اسلام آباد … قومی سلامتی کمیٹی نے امریکہ اور نیٹو کے ساتھ نئے شرائط کار کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی ہے، کمیٹی میں آئندہ منگل کو وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو طلب کر لیا گیا ہے جن سے نئی سفارشات پر نکتہ نظر معلوم کیا جائے گا۔ سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی نے امریکہ اور نیٹو سے نئے شرائط کار کے مسودہ کو حتمی شکل دے دی، ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کل کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، وزیر خزانہ کمیٹی کو موجودہ صورتحال میں معاشی اثرات سے آگاہ کریں گے۔ رضا ربانی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی دورہ دوہا کے دوران امریکی حکام سے ملاقات کے بارے میں دفتر خارجہ سے پوچھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کو بھی اس ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ کمیٹی نے تمام سفارشات اتفاق رائے سے بنائی ہیں، جن میں کوئی اختلافی نوٹ نہیں آیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.