تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51

پشاور بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول

جنگ نیوز -


پشاور … پشاور بم دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے، جس میں دھماکے کے بعد شہریوں کی بھگدڑ اور قریبی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کے مناظر صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔ پشاور میں ارباب روڈ پر منگل کی دوپہر ہونے والے بم دھماکے کی سی سی ٹی وی کی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ جس کے مطابق دھماکا دن ایک بج کر ایک منٹ پرہوا۔ دھماکے کے ہوتے ہی گرد کے بادل چھا گئے۔ فوٹیج میں دھماکے کے بعد لوگوں کی بھگدڑ اور قریبی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ارباب روڈ پشاور پر واقع مارکیٹ کے تہہ خانے میں ہونے والے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.