4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51
پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز آج رات دس بجے کھل جائیں گے
جنگ نیوز -
لاہور … سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھول دیئے جائیں گے، صارفین کو پرانی قیمت پر گیس ملے گی۔ لاہورمیں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمت پر عائد 10 فیصد سرچارج اور ٹرانسپورٹرز پر گیس بھروانے کی پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات کے نتیجے سی این جی اسٹیشنز معمول کی بندش سے 8 گھنٹے پہلے کھل جائیں گے، گیس کی قیمت میں فوری طور پر 60 سے 70 پیسے فی کلو ریلیف ملے گا اور اگلے ماہ 7روپے فی کلواضافہ بھی نہیں ہوگا ۔