تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:51

ملتان: سی این جی اسٹیشنز چار روز سے بند، شہری مشکلات کا شکار

جنگ نیوز -


ملتان … ملتان ریجن میں گزشتہ 4 روز سے سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار تو تھے ہی، گھروں میں گیس بھی نہ ملی تو شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ ملتان ریجن کے تمام سی، این جی اسٹیشنز اتوار کے روز ہڑتال کے باعث بند رہے جس کے بعد پیر کی صبح سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ریجن بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئیتھے جو جمعرات کی صبح چھ بجے تک بند رہیں گے۔ 4 روز مسلسل سی این جی کی عدم فراہمی سے صارفین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب ہفتہ وار سی این جی کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں، جس کے خلاف ملتان میں طلبا نے ٹائر جلائے، احتجاجی مظاہرہ کیا اور بی سی جی چوک کو ایک گھنٹے تک ٹریفک کے لئے بندرکھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.