4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:55
بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز بند نہیں کئے جارہے، ہارون رشید
جنگ نیوز -
کوئٹہ … جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان ہارون رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کہیں بھی سی این جی اسٹیشنز بند نہیں کئے جارہے۔ جنرل منیجر ایس ایس جی سی ہارون رشید نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر میں 17 سی این جی اسٹیشنز ہیں اور صوبے بھر میں گیس کی قلت نہیں ہے ۔