4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:6
منصور اعجاز کا میمو گیٹ کمیشن کو خط،سیکیورٹی کا مطالبہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد… میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کر دار امریکی شہری منصور اعجازنے پاکستان آنے اور کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہو گئے ہیں تاہم انہوں نے میمو گیٹ کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے سیکیورٹی فراہم کرنے کی استداء ہے۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے حسین حقانی اور منصور اعجاز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو خطوط بھی لکھ دیئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز کا مطالبہ ہے کہ پاکستان آنے پر میرے پاس موجود ڈیٹا بھی محفوظ رہے،مجھے ایسی سیکیورٹی فراہم کی جائے جس سے میں اور میرا خاندان مطمئن ہو۔منصور اعجاز نے خط میں ویزے کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔دوسری جانب میمو گیٹ اسکینڈل پر بننے والے تین رکنی کمیشن جو بلوچستان کیچیف جسٹس ،جسٹس فائزعیسیٰ ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس حمید الرحمان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ،جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے نے حسین حقانی اور منصور اعجاز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو خطوط بھی لکھ دیئے ہیں ۔