تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:6

امریکا اور مشرف کا معاہدسے کو سامنے لایا جائے، فضل الرحمن

جنگ نیوز -


راولپنڈی …جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور امریکہ کے درمیان 2001 میں ہونے والے معاہدے کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ راول پنڈی میں تحفظ مدارس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت سے بھی بار ہا کہہ چکے ہیں کہ اس معاہدے کو سامنے لایا جائے، تاہم وزارت داخلہ نے کہا یہ زبانی معاہدہ تھا، سپریم کورٹ جہاں دیگر معاملات کا نوٹس لیتی ہے اس اہم معاملہ کا سو موٹو نوٹس لے، امریکہ افغانستان میں ناکام ہو چکا ہے، خود امریکہ کے لوگوں نے وال سٹریٹ سے اپنی حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کر دیا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کا نقصان 100 ارب ڈالر کا ہوا جبکہ امریکہ نے صرف 4.5 ارب ڈالر دیئے۔مولانا فضل کا کہنا تھا کہ مدارس کے خلاف کسی بھی ایکشن کی مذمت کریں گے ،ہر مدرسے کا تحفظ کیا جائے گا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.